شیل پاکستان میں کاروبار بند نہیں کر رہا:وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرولیم کمپنی شیل ایک اور سرمایہ کارکو اپنے شیئرز فروخت کرنا چاہتا ہے،وہ پاکستان میں اپنا کاروبار بند نہیں کر رہا۔

ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے چین کے دو بینکوں سے رابطہ کیا اور مقررہ وقت سے پہلے ادائیگی کرنے کا کہا، بیرونی ادائیگی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیر کو ہم نے چین کو ادائیگی کی، طے ہوا

فاسٹ ٹریک سے ادائیگی کی جائےگی، 30کروڑ ڈالرز ک بھی چین کو ادائیگی کردی ہے لہٰذا چین کے بینکوں کو ادائیگی میں کوئی جرمانہ ادا نہیں کرنا ہوگا۔ چین سے 30کروڑ ڈالرز جلد مل جائیں گے یہ طے کرچکے ہیں، 300 ملین ڈالرز بھی پاکستان کو 3 یا 4 روز میں واپس آجائیں گے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں