میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر پی ٹی آئی ارکان کے خلاف کارروائی شروع

پاکستان تحریک انصاف نے میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر رہنے والے اپنے ارکان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق میئر و ڈپٹی میئر کے الیکشن میں غیر حاضر رہنے والے 2 ارکان کو پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

سٹی کونسل رکن صنوبر فرحان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے جبکہ سٹی کونسل رکن ثمرین ناز کو صفورہ ٹاؤن صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں