پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنے کی منظوری

نیشنل کونسل ہومیوپیتھی کےوفد نے گورنر کو دوران ملاقات سرکاری ہسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی خالی نشستوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وفد نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ،تحصیل اسپتالوں،ٹیچنگ اسپتالوں میں ہومیوپیتھی ڈاکٹروں کی سیٹیں خالی ہیں ، دیہی ہیلتھ یونٹس اور بنیادی صحت مراکز میں ہومیوپیتھی ڈاکٹروں کی سیٹیں خالی ہیں۔

گورنر پنجاب نے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہےکہ قوانین اور پالیسی کےمطابق خالی سیٹوں پرہومیوپیتھی ڈاکٹربھرتی کیے جائیں۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں