کشتی حادثہ،یونانی کوسٹ گارڈز نے بے حسی کا مظاہرہ کیا:وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے،یونانی کوسٹ گارڈز نے بے حسی کا مظاہرہ کیا،ڈوبتے لوگوں کو نہیں بچایا۔

سوموار کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سانحہ یونان کے سوگواروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،آج ساری پارلیمنٹ غمزدہ ہے۔کشتی حادثے میں اموات بہت بڑا سانحہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت ٹھیک ہوتی تو یونان جیسے واقعات رونما نہ ہوتے،روزگار اور تعلیم کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے لوگ باہر جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونانی کوسٹ گارڈز نے اس واقعی میں بہت بڑا ظلم کیا اور بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈوبتے لوگوں کو نہیں بچایا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں