حکومت کا وفاقی پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کردی ہیں، پولیس فورس کی بہتری کے لٸے تمام وساٸل استعمال کرینگے۔

منگل کو پولیس ہیڈ کوراٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پولیس پولیس شہدا کے واجبات کی ادائیگی کردی گئی ہے، شہدا کے ورثا کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا نے ہمارے محفوظ مستقبل کیلیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں