پی ٹی آئی کے میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاظر مزید چھ نمائندے پارٹی سے فارغ

پاکستان تحریک انصاف نے میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر مزید 6 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام افراد نے شوکاز کے ایک جیسے جواب جمع کرائے تھے جو اطمینان بخش نہیں تھے۔

نکالے جانے والے نمائندوں میں صدرٹاؤن کے علی رضا اور کورنگی ٹاؤن کے سلمان خان، صدرٹاؤن یوسی ون کے چیئرمین عمران پروانی اور موررومیربحرٹاؤن کے عبدالمجید، اورنگی ٹاؤن یوسی 5 کے چیئرمین ملک اختر اور یوسی 7 مومن آباد محمدادریس شامل ہیں۔

قبل ازیں پی ٹی آئی نے 11 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں