فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کا مقدمہ،فروغ نسیم وزیراعظم کے وکیل مقرر

فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل سے متعلق کیس میں وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کو اپنا وکیل مقرر کر دیا۔

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے ذریعے عام شہریوں کے ٹرائلز کا کیس پیر کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کے ذریعے سویلین کے ٹرائل کے کیس میں بیرسٹر فروغ نسیم کو اپنا وکیل مقرر کر دیا ہے، فروغ نسیم وزیر اعظم کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں