اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 7جولائی تک توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ اور حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 7 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ اور حملہ کیس میں ضمانتوں پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے تھانہ ریس کورس ،تھانہ گلبرگ اور تھانہ سرور روڈ میں قائم مقدمہ میں ضمانت دائر کی تھی۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں