تیل کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے بانڈڈ اسٹوریج پالیسی لانے کا اعلان

وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں تیل کی ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے بانڈڈ اسٹوریج پالیسی لا رہے ہیں۔لوگوں کے سامنے ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا ہمارے ملک میں جب پیٹرول کی قیمت بڑھنے والی ہوتی ہے تو سب کو پتہ ہوتا ہے اور پھر ذخیرہ اندوز اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور پیٹرول ذخیرہ کر لیتے ہیں لیکن آج میں آپ لوگوں کے سامنے اس ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تیل کی ذخیرہ اندوزی سے بچنے کے لیے بانڈڈ اسٹوریج پالیسی لا رہے ہیں، بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے نتیجے میں پاکستان میں تیل کی قلت نہیں ہو گی، اب دنیا کے بڑے بڑے ٹریڈرز بھی ملک میں تیل ذخیرہ کر سکیں گے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گیس کےکنوؤں کا گردشی قرضہ صفر کر دیا ہے، جلد ایل این جی کا گردشی قرضہ بھی صفر کر دیں گے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں