قائداعظم یونیورسٹی کیلئے خصوصی گرانٹ کی مںظوری دی جائے:چیئرمین ایپکا فیڈرل

چیئرمین ایپکا فیڈرل سید گلفراز حسین شاہ نے کہا ہے کہ عالمی کیو ایس رینکنگ 2025 میں قائداعظم یونیورسٹی نے تعلیمی میدان میں اپنے اعزاز کا دفاع برقرار رکھتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی جو کہ قابل اعزاز بات ھے

چئیرمین ایپکا فیڈرل ، سابق صدر EWA نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کامیابی کا تمام تر سہرا معزز اساتذہ کرام، یونیورسٹی انتظامیہ، آفیسررز اور ملازمین جامعہ قائد کو جاتا ھے جنکی محنت اور کوششوں سے اس عظیم جامعہ کی توقیر میں اضافہ ممکن ہوا

انہوں نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار ھے جسکی بنیاد پر تدریسی عمل اور انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں

 ہم صدر پاکستان، چانسلر جامعہ قائد آصف علی زرداری سے اپیل کرتے ہیں کہ جامعہ  کیلیے خصوصی گرانٹ کی منظوری دیکر اس قیمتی اور عظیم قومی ادارے کو مالی بحران کے چنگل سے نجات دلوائی جائے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں