ایچ ای سی اور پی بی سی کا قانونی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کا فیصلہ

پاکستان بار کونسل(پی بی سی)کے ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن(ڈی ایل ای) اور پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی)نے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تا کہ ملک میں قانونی تعلیم کے اصول اور معیار کو بلند کرنے کی کوششوں کو  ہموارکیاجا سکے۔

دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے شرکت کی

پی بی سی کے ممبران بشمول سید امجد شاہ، حسن رضا پاشا،ہارون رشید، ڈائریکٹر (ڈی ایل ای)بیرسٹر اسامہ ملک اور  طارق اقبال، ڈائریکٹر (ایڈمن ولیٹی گیشن)ایچ ای سی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس مفاہمت نامے پر پروفیسر ڈاکٹر انور گیلانی، کنسلٹنٹ(کوالٹی اشورینس)ایچ ای سی اور بیرسٹر اسامہ ملک نے دستخط کیے۔ اس کا مقصد ملک میں قانون پڑھانے والے اساتذہ کی تربیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ایل ایل بی گریجویٹس کے نصاب اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔

مفاہمت نامے کے تحت، ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) اور پاکستان بار کونسل(پی بی سی) نے قانونی تعلیمی اداروں میں کوالٹی اشورینس کے معیار کو سختی سے نافذ کرنے کا کام شروع کرنا ہے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں