ایچ ای سی کے کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی چمپئن شپ میں کتنے تمغے جیتے؟

ایچ ای سی کے کھلاڑیوں نے قومی و بین الاقوامی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

ایچ ای سی کے مطابق یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے کل 233 تمغے حاصل کیے ہیں، جن میں سال 2023-24 کے دوران مختلف قومی اور بین الاقوامی چیمپئن شپ میں 32 طلائی، 56 چاندی اور 145 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ 

ایچ ای سی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو تعلیم کی تکمیل کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کی سہولیات کی فراہمی کویقینی بناتا ہے۔ ایچ ای سی، جامعات کے طلبہ کوکھیلوں میں شرکت کرنے اور ان کو بہترین کھیل دکھانے کے لیے ٹریننگ کی فراہمی بذریعہ کوچزیقینی بناتا ہے، یہی نہیں، ان کھلاڑیوں کو میرٹ اور جانچ پڑتال کے بعد انعامی رقم اور وظائف بھی جامعات کی وساطت سے باقاعدگی سے تقسیم کیے جاتے ہیں۔

جامعات میں زیر تعلیم ایچ ای سی کی خواتین کھلاڑیوں نے قومی چیمپئن شپ میں 17 طلائی، 25 چاندی اور 21 کانسی کے تمغے جیت کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ خواتین کھلاڑیوں نے بین الاقوامی چیمپئن شپ میں 2 چاندی کے اور تین کانسی کے تمغے بھی حاصل کیے۔ 

ایچ ای سی کے ان نوجوان کھلاڑیوں نے  34ویں نیشنل گیمز میں پیشہ ورانہ کھلاڑیوں کا مقابلہ کیا اور 8 طلائی کے، 17 چاندی کء اور 93 کانسی کے تمغے حاصل کرکے بہترین ٹرن آؤٹ ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 

پاکستانی کھیلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ایچ ای سی اپنا متحرک کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں