آئی سی سی،ٹی ٹوئینٹی کی نئی درجہ بندی جاری

آئی سی سی نے ٹی ٹوئینٹی کرکٹ کی نئی درجہ بندی جاری کر دی 

آئی سی سی ٹاپ ٹین بولرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی بولرز شامل نہیں ہے جب کہ اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تین درجے تنزلی ہوئی ہے

بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین 6 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں

سری لنکا کے ونندو ہاسارنگا اور افغانستان کے راشد خان ایک، ایک درجہ تنزلی کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی تین درجہ تنزلی کے ساتھ 15 ویں نمبر پر چلے گئے

بولرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف 6 درجہ ترقی کے ساتھ 11 ویں جبکہ انکے ہم وطن گدکیش موتی 16 درجہ ترقی پاکر 13 ویں نمبر پر آگئے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں