افغانستان کا آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے 15رکنی ٹیم کا اعلان

افغانستان نے آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا۔حشمت اللہ شاہدی افغان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی،اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی، عبدالرحمان اور نوین الحق شامل ہیں۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں