پاکستان کو ہرا کر سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

سری لنکا نے پاکستان کا 252 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،کوشل مینڈس 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔سری لنکا کو جیت کے لیے آخری گیند پر 2 رنز درکار تھے۔

پاکستان کی جانب سے زمان خان نے آخری اوور کروایا، ان کی آخری گیند پر سری لنکا کو 2 رنز درکار تھے جو سری لنکن بیٹر اسالنکا نے اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو میچ جتوا کر فائنل میں پہنچا دیا۔ وہ 47 گیندوں پر 49 رنز بناکر ناقابل شکست رہے

اس جیت کے ساتھ سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو بھارت سے ہوگا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں