پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے درجہ بندی میں پھر سرفہرست

ایشیا کپ میں شکست کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم پھر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آ گئی

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا سے آسٹریلیا کی شکست اور ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے بھارت کو ہرانے کی وجہ سے پاکستان کے ایک بار پھر نمبر ون رینکنگ میں واپس آ گئی ہے

اتوار کو جنوبی افریقا کیخلاف پانچویں ون ڈے میچ میں 122 رنز سے شکست کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلی گئی۔

سری لنکا کیخلاف ایشیا کپ کے فائنل میں فتح کے باوجود بھارت، ورلڈ کپ سے قبل ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر نہیں آسکا۔

اس وقت پاکستان اور بھارت دونوں کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 115 پوائنٹس کی ریٹنگ ہے تاہم پاکستان اعشاریہ پوائنٹس کی برتری کے ساتھ آگے ہے۔ آسٹریلیا 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر چلا گیا ہے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں