کار ساز حادثہ، معاملات طے،ورثاء نے ملزمہ کو معاف کر دیا

کراچی میں کارساز روڈ پر رونما ہونے والے ٹریفک حادثے میں فریقین میں معاملات طے پا گئے

تفصیلات کے مطابق متوفیان کے اہل خانہ نے ملزمہ نتاشہ کو معاف کر دیا

حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی کے ورثا کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر این او سی جمع کرایا جائے گا

حلف نامے کے مطابق ہمارے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ہم نے ملزمہ کو معاف کر دیا ہے، ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے

 حلف نامے میں کہا گیاہے کہ ملزمہ کو ضمانت دینے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، جو حادثہ ہوا تھا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا، ہم نے بغیر کسی دباؤ کہ یہ سرٹیفکیٹ دیا ہے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں