کینیا، سکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 17 بچے ہلاک

کینیا کے ایک پرائمری سکول میں آگ لگنے سے سترہ بچے جاں کی بازی ہار گئے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ پرائمری سکول کے ہاسٹل میں لگی،یہ  واقعہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی سے 150 کلومیٹر دور سینٹرل ہائی لینڈز کے ایک پرائیویٹ بورڈنگ اسکول رونما ہوا

نیشنل پولیس کی ترجمان ریسیلا اونیانگو کے مطابق واقعے سے 17 طلبہ ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دیگر زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

سکول انتظامیہ کے مطابق  تمام طلبہ کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں