غزہ میں اسرائیلی درندگی جاری،مزید 61 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی ننگ آدمیت حرکتوں کا سلسلہ جاری ہے،اسرائیلی حملوں میں 48 گھنٹے کے دوران مزید 61 فلسطینی شہید ہو گئے

تفصیلات کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صرف گزشتہ دو دنوں میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 61 افراد ہلاک ہوئے

 ایک اور بچہ، جس کی شناخت خان یونس سے یقین الاصطال کے نام سے ہوئی ہے، غزہ کی پٹی کے لیے اسرائیل کی جانب سے امداد کی مسلسل بندش کے درمیان غذائی قلت سے ہلاک ہو گیا ہے

یاد رہے کہ اسرائیلی درندگی کے نتیجے میں چالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ زخمی یا اپاہج ہو چکے ہیں،شہداء میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں