پیرالمپکس،پاکستانی اتھلیٹ حیدر علی نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے پیرالمپکس کے ڈسکس تھرو کے فائنل میں برانز میڈیکل جیت لیا

تفصیلات کے مطابق پیرس میں جاری پیرالمپک گیمز میں ڈسکس تھرو کے ایف 37 کیٹیگری کا فائنل کھیلا گیا، پاکستان کے حیدر علی نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 52.28 کی تھرو کی، اُن کی دوسری تھرو فاؤل قرار دی گئی

حیدر علی ابتدائی 2 راؤنڈ تک پہلی پوزیشن پر رہے، اُس کے بعد اُن کی مسلسل 3 تھرو فاؤل قرار دی گئیں، اس دوران اُزبکستان اور کینیڈا کے ایتھلیٹ اُن سے بہتر تھرو کرنے کی وجہ سے پہلی اور دوسری پوزیشن پر آگئے۔

پاکستانی اتھلیٹ نے اپنی آخری تھرو میں کچھ بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے 52.54 کی تھرو کی لیکن وہ اُزبک اور کینیڈین ایتھلیٹس سے بہتر تھرو نہ کرسکے اور تیسرے نمبر پر رہے

ازبکستان کے اتھلیٹ نے گولڈ اور کینیڈا کے اتھلیٹ نے سلور میڈل جیتا جبکہ پاکستانی اتھلیٹ حیدر علی برانز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے

واضح رہے کہ یہ حیدر علی کا پیرالمپکس میں چوتھا میڈل ہے۔انہوں نے اس سے قبل ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں