پی ٹی آئی کا جلسہ،شہر کے متعدد داخلی و خارجی راستے بند

پی ٹی آئی آج اسلام آباد میں جلسہ کرے گی،سنگجانی میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،شہر کے بیشتر راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث  ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی، امن وعامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

سنگجانی کے مقام پر کنٹینرز رکھ کر جی ٹی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا،روات میں ٹی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں،فیض آباد انٹرچینج کو بھی سیل کر دیا گیا پے 

اس کے علاوہ ایکسپریس وے کھنہ پل کے مقام پر کنٹینر لگا دیےگئے جبکہ مری روڈکو فیض آباد کے مقام پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا

ایکسپریس ہائی وے کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دیگر شہروں سے آنے والے کارکنان موٹروے کے ذریعے آئیں گے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں