سکھ رہنما کا قتل،کینیڈا سے بھارتی سفارتکار اور “را” کا کارندہ ملک بدر

کینیڈا نے سکھ رہنما پردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے،جس کے بعد وہاں سے بھارتی سفارتکار اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سربراہ کو ملک بدر کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کو ملوث قرار دے دیا ہے

جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کا ہاتھ ہوسکتا ہے، انٹیلی جنس نے قتل میں بھارتی حکومت کے تعلق کی نشاندہی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کا معاملہ جی ٹوئنٹی کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم کے ساتھ اٹھایا تھا، بھارت قتل کی تحیققات میں تعاون کرے۔

خالصتان تحریک کے رہنما کو کینیڈا میں گوردوارے کے سامنے 18 جون کو قتل کیا گیا تھا۔

جسٹن ٹروڈو کے خطاب کے بعد کینیڈین وزیرخارجہ میلانیا جولی نے اعلان کیا کہ سنیئر بھارتی سفارتکار کو کینیڈا سے نکال دیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق بھارتی سفارتکار پر ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں